سینئر سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور سابق خصوصی مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر خواجہ کلیم الرحمن نے انچارج سیاسی امور پاکستان پیپلز پارٹی اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ محترمہ فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں خصوصی ملاقات کی
لندن /کراچی۔ عارف چودھری
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی امور کی انچارج اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ محترمہ فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں خصوصی ملاقات کی – انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا – بانی ممبر پاکستان پیپلز پارٹی سینئر سیاستدان خواجہ کلیم نے محترمہ فریال تالپور کو برطانیہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے بتایا – اور اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر ملاقات کا اعزا ز دینے پر شکریہ ادا کیا – محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو در پیش مسائل کو حل کرنے کے متعلق صدر پاکستان آصف زرداری اور سینٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی سے بھی بات کریں گی – برطانیہ میں رہنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدران اور کارکنوں کی ھمارے دل میں بہت عزت ہے – انہوں نے سابق وزیر اعظم شہید ذولفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو جب بھی برطانیہ جاتے تھے کارکنوں نے ھمیشہ گرمجوشی سے استقبال کیا – اس موقع پر خواجہ کلیم الرحمن نے محترمہ فریال تالپور کو برطانیہ آنے کی دعوت بھی دی جس پر محترمہ فریال تالپور نے وعدہ کیا کہ وقت ملنے پر وہ برطانیہ کا دورہ کریں گی – ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے –
