کراچی کمپنی ابن سینا روڈ جی92 میں بجلی ساری رات بند رہی کوئی پرسان حال نہیں تنویر نوشائی

Spread the love

، اسلام اباد جی 9،2 کراچی کمپنی ابن سینہ روڈ پر رات دو بجے سے بجلی بند ہے انکوائری والے فون کا رسیور نیچے رکھ کر خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے کئی بار فون کیا مگر جواب نہ ملا ساری رات چھوٹے چھوٹے بچے گرمی کی وجہ سے بلبلاتے رہے فرج میں پڑی ہوئی چیزیں بھی خراب ہونے کا خدشہ
ہے کیونکہ ہم سرکاری غلام ملازم گریڈ ایک تھا 18 تک سرکاری کوارٹروں میں رہتے ہیں اس لیے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشائی نے اپنے اخباری بیان میں بتایا کہ اکثر رات کو ان سرکاری کواٹروں میں بجلی غائب اور بند رہتی ہے اور جب بھی انکوائری پہ فون کریں تو ان کا رسیور نیچے پڑا ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صبح چھ بجے سے ایس ڈی او صاحب کو 03195990123 پر کئی بار کالیں کی مگر موصوف نے بھی فون اٹھانا گوارا نہ کیا انکوائری والے بھی فون نہیں اٹھاتے ہم کس کے اگے فریاد کریں صدر ہاؤس, پی ایم ہاؤس, منسٹر کالونی, اور دوسری وی ائی پی جگہوں میں بجلی بند کیوں نہیں ہوتی سارا ظلم غریب عوام اور سرکاری ملازمین کے ساتھ ایسا کیوں تنویر نوشائی نے مزید بتایا کہ جی9,2 کراچی کمپنی انکوائری میں صبح سات بجے ایک ادمی نے فون اٹھایا اس کو میں نے بتایا کہ ساری رات بجلی بند تھی تو وہ کہنے لگا کہ ہمارے پاس تو سامان نہیں ہے واپڈا والے ہزاروں لاکھوں میں بل وصول کرتے ہیں مگر سامان نہیں واہ رے واہ وزیراعظم تیری حکومت تیرے وزیروں تیرے مشیروں کو شاباش غریبوں پر ظلم کا اگلے جان حساب ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں