تھلسیمیا کے بچوں کے لیے خون کاتیا عطیہ دینا انسانی خدمت کا بہترین طریقہ ہے ڈاکٹر ڈیفینڈل، اج دنیا بھر میں بلڈ ڈونر

Spread the love


ڈے منایا گیا خون کا عطیہ دے کر انسانی جان بچائی جا سکتی ہے پمز میں تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر فیلسن عدیل ،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ سلیم، سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان حلال امتیاز، ڈاکٹر حسن، ڈاکٹر فرواشجیل، ڈاکٹر عمرین خالد، اور دیگر کا خطاب اسلام اباد نمائندہ خصوصی دنیا بھر میں اج بلڈ ڈونر ڈے منایا گیا پمز میں بلڈ بینک کی انچارج ڈاکٹر فروا
شرجیل نے ایک بہترین اور خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا اج کے دن لوگوں نے پمز میں بطور عطیہ خون بھی دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ڈیففنڈل، dephaandle نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھلسیمیا اور دیگر مریضوں کی زندگیاں خون کا عطیہ دے کر بچائی جا سکتی ہیں ڈبلیو ایچ او دنیا بھر میں اس دن کے حوالے سے تقریبات اور اگاہی سیمینار منعقد کرتی ہے ہر شخص ہر چار ماہ بعد اپنا خون کا عطیہ دے سکتا ہے پاکستان سویٹ ہوم کے بانی و چیئرمین زمرد خان

حلال امتیاز، پمز میں اس خوبصورت تقریب میں تشریف لائے تو ڈاکٹر فروا شجیل،
حاجی محمد حنیف، تنویر نوشاھی،، راجہ امجد محمود، ڈاکٹر محمد فیاض، اور دیگر نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا زمرد

خان صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھلسیمیا کے بچوں کے لیے سویٹ ہوم کی ٹیم دن رات کام کرتی ہے اور ہم اج تک پمز میں تقریبا ایک ہزار کے قریب خون کی بوتلیں دے چکے ہیں اور ائندہ بھی ہم ان بچوں کے لیے دن رات کام کرتے رہیں گے دنیا بھر میں اس دن کو منانےکا مقصد یہی ہے کہ اس کے متعلق اگاہی اور تربیت دی جائے انھوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں مرتضی برہانی وہ عظیم شخصیت موجود ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں ابھی تک 120 مرتبہ سے زیادہ اپنے خون کا عطیہ دے چکے ہیں اور اج بھی اللہ کے فضل و کرم سے 100 سال سے زیادہ عمر ہونے کے باوجود وہ خیریت سے ہیں اور اب میں موجود ہیں اور پمز لیبارٹری کی انچارج ڈاکٹر عمبرین خالدنے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ہے بلڈ بینک انچارج ڈاکٹر فروا شجیل نے پروجیکٹر سلائیڈ کے ذریعے پمز
کے بلڈ بینک کی کاوشوں کا ذکر کیا اور کہا کہ پمز
میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہم مریضوں کو خون مہیا کرتے ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پمز میں خون کاعطیہ دے کر اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں تقریب سے ڈاکٹر خالد حسن، ڈاکٹر شبانہ سلیم ڈی جی صحت، مرتضی برھانی

اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا پمز۔ال پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ارشد خان نے بھی خون کا عطیہ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں