جب تک ہمارا ہیلتھ رسک الاؤنس منظور نہیں ہوگا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے قمرگجر،

Spread the love

دن رات ہم مریضوں کی خدمت کرتے ہیں مگر ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جاتا لیاقت اوگاہی
ہم اپنا حق لینے کے لیے ہر آپشن پر غور کریں گے چوہدری انس ، ہم منسٹر صاحب سے امید کرتے ہیں کہ ہمارا مطالبہ مثبت طریقے سے حل کرائیں گے ڈاکٹر اسفند یار اسلام اباد نمائندہ خصوصی ،جب بھی کوئی ایمرجنسی بنتی ہے یا کوئی بھی حادثہ ھو زلزہ۔ یا قدرتی افات ھو ہسپتالوں میں تمام ملازمین کی چھٹیاں بند کر دی جاتی ہیں اور دن رات ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں اور ہم اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے اور مریضوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں مگر جب مالی معاملات کی بات ہو تو ہمارا حق ضبط کر دیا جاتا ہے نون لیگ کی پچھلی حکومت میں ہمارا ہیلتھ ریسک الاؤنس بند ہوا تھا جو اج تک فریز ہے چیئرمین چوہدری قمر جاوید گجر نے اج پمز ملازمین کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارا ہیلتھ رسک الاؤنس فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو پھر پمز، پولی کلینک ، نرم ،سی ڈی اے، اسلام اباد کے تمام ہسپتالوں کے ملازمین کو ہم اکٹھا کر کے دما دم مست قلندر کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ہمیں اس حد تک مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ہسپتالوں کی تالا بندی کریں کیونکہ ہمیں احساس ہے کہ مریض کس حالت میں ہسپتال اتے ہیں حکومت کو ان مریضوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہوتا چوہدری قمر جاوید گجر نے مزید کہا کہ حکومت جس طرح اپنے وزیروں مشیروں اور اعلی حکومتی عہدے داروں کی تنخواہوں میں بے تحاشہ بغیر مشورہ بڑھا دیتی ہے ہم تو پھر بھی اپنا حق مانگ رہے ہیں لہذا حکومت سے درخواست ہے کہ ہمارا ہیلتھ الاؤنس جو نون لیگ کے پہلے دور میں بند ہوا تھا فوری طور پر بحال کیا جائے نرسسز کے قائد لیاقت اوگاھی نے کہا کہ پمز کے تمام ملازمین متحد ھیں ھم اپنا حق ھر صورت لے کر رھی۔ گے، پیرا میڈیکس کے صدر چوہدری انس نے کہا کہ حکومت ھوش کے ناخن لے ھمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ھم ھسپتال کی تالہ بندی کریں جنرل باڈی کے اجلاس سے میڈم نائلہ جیسی لیاقت اوگاھی،
شاید جان خٹک، تنویر نوشاھی، شریف خٹک، چوہدری عثمان ،عمر سواتی، راجہ امجد، چودری انس، نوید ازاد، طارق مٹو، راجہ ربنواز ، عرفان اقبال بھٹی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں