بزرگ شہریوں، ضعیفوں، بزرگوں ، پنشنرز، اور دیگر مریضوں کی خدمت عین عبادت ہے زمرد خان پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری حاجی محمد حنیف اور پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشائی نے اج پاکستان سویٹ ہوم میں سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنی ویلفیئر کے بارے میں انہیں بریفنگ دی وفد سے باتیں کرتے ہوئے زمرد خان نے کہا کہ اپ خوش قسمت لوگ ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مریضوں کی فی سبیل اللہ خدمت کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ بوڑھوں بزرگوں لاچار عمر رسیدہ اور پنشنرز مریضوں کی دیکھ بھال ان کی مدد عین عبادت ہے میں ہر وقت اپ کی ایسوسی ایشن کے لیے حاضر خدمت ہوں زمرد خان نے پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام عہدے داروں کو سویٹ ہوم دورے کی دعوت دی اور اپنے ھر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی
