

کھاریاں سے خصوصی رپورٹ : اتحاد پریس کلب کے ممبران میں سرپرست محمد خان چیئرمین فتح خان چوہدری صدر ملک جاوید اقبال شانی سیکرٹری جنرل بابر چوہدری سینیئر نائب صدر ڈاکٹر میاں ضمیر اختر رانجھا نائب صدر ذیشان پیرزادہ وائس چیئرمین غضنفر عرف بولا نائب صدر عدنان ضمیر آفس سیکٹری مرزا عمر اعجاز فنانس سیکٹری مشی خان وائس چیئرمین ندیم اقبال فصی ضمیر عرشمان ضمیر اور دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی اجلاس کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا تلاوت قران پاک کا شرف بابر چوہدری نے حاصل کیا تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ملک کے نامور ثنا خوان محمد جہانگیر مصطفائی نے پڑھی اس کے بعد سیکرٹری جنرل اتحاد پریس کلب بابر چوہدری نے منتھلی کارکردگی کو سامنے لا کر اتحاد پریس کلب کو سراہا اور کہا کہ انشاء اللہ تعالی آنے والے وقت میں اتحاد پریس کلب بہترین کارکردگی کے ساتھ کھاریاں کا بہترین پریس کلب ثابت ہوگا ہم ملک جاوید اقبال شانی کی صدارت میں اور سینیئر نائب صدر ڈاکٹر میاں ضمیر اختر رانجھا کی موجودگی میں فتح خان چوہدری جو کہ پریس کلب کے چیئرمین ہیں سینیئر ترین یہ لوگ ہیں ان کے ہوتے ہوئے ہم کسی بھی طوفان سے گھبرانے والے نہیں ہیں آنے والا وقت انشاءاللہ اتحاد پریس کلب کا روشن وقت ہے اس کے بعد صدارتی خطاب کے لیے ملک جاوید اقبال شانی کو دعوت دی گئی جنہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر ڈاکٹر میاں ضمیر اختر رانجھا کا شکریہ ادا کیا اپنی ٹیم کی طرف سے بھی اور اپنی طرف سے بھی کہ ایک لاجواب ملن پارٹی ڈاکٹر میاں ضمیر اختر رانجھا کی طرف سے دی گئی ہے ملک جاوید اقبال شانی نے کہا ڈاکٹر میاں ضمیر اختر رانجھا نے ہمیشہ بڑے ظرف اور کھلے دل کا اظہار کیا ہے اور اپنی ٹیم کے ساتھ ہمیشہ وہ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے ہیں اپنی ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ سب لوگ مضبوط کھلاڑی ہو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے انشاءاللہ تعالی اس میدان میں فتح ہماری ہے اور ہر طرف اتحاد پریس کلب کا ہی چرچہ چل رہا ہے اور انشاءاللہ تعالی ہم اپنے کام کے ذریعے ثابت کر دیں گے کہ کھاریاں شہر کا واحد پریس کلب ہے جو عوامی سطح پر کام کر رہا ہے ملک جاوید اقبال شانی نے کہا میری ٹیم کا ہر فرد قلم کی عظمت کو خوب سمجھتا ہے اور انشاء اللہ تعالی ہم قلم کے تقدس کو بحال رکھتے ہوئے آنے والے وقت میں یہ ثابت کریں گے کہ اتحاد پریس کلب بنانے کا جو ہمارا اعلان تھا وہ 100 فیصد درست تھا سینیئر نائب صدر میاں ڈاکٹر ضمیر اختر رانجھا نے کہا اتحاد پریس کلب بنانے کا مقصد صرف اور صرف مثبت صحافت
