حکومت کی بے حسی کی وجہ سےآج پورے پاکستان کے محنت کش احتجاج پر مجبور ہیں شاہد خٹک،

Spread the love

ہم اپنا حق لے کے رہیں گے ربنواز ، اسلام آباد نمائندہ خصوصی پمز میں اج
ساتویں دن بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے پمز ملازمین کا احتجاج جاری رہا مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بھر پور موقف پیش کیا اور حکومتی مشنری کو آڑے ہاتھوں لیا اور موجودہ بجٹ کو مزدور دشمن بجٹ قرار دیا اور کہا کہ آھی ایم ایف تو ایک بہانہ ہے اصل میں کمر توڑ مہنگائی کرکے مزدوروں اور غریبوں کو فاقوں پر مجبور کرنا ہے موجودہ پالیسی کی وجہ غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے پمز ملازمین نے شدید احتجاج ریکارڈ کیا اور کہا کہ اگر ہمیں جلدی خوشخبری ۔نہیں۔ دی جاتی تو ہم احتجاج کا دورانیہ بڑھائیں گے اور پھر اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی اس موقع خطاب کرتے ھوئے نزیر قریشی نے کہا کہ بوڑھے ، معزز پنشنرز کے ساتھ بھی حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا سات فیصد سے تو بچوں کی لولی پاپ بھی نہیں اتی پنشن میں کم از کم سو فی صد اضافہ کیا جائے ، اس موقع پر نائلہ جیسی نوید آزاد ،رب نواز، راؤ صداقت اور دیگر مقررثنے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے لیے اظہار خیال کیا اور یہ ۔مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں