گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون

Spread the love


گلگت (پ ر ) AC / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون ، سرکاری نرخناموں پر عمل نہ کرنے اور من مانے قیمتیں وصولی پر 3 دکانیں ، ایک جنرل سٹور اور ایک میڈیکل سٹور کو سیل کردیا ۔ جمعرات کے روز جاری کاروائیوں کےدوران متعدد دکانداروں کو نوٹسز دئے گئے ۔ اس سے قبل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے نرخناموں کے حوالےسے بریفنگ دی ، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے فوڈ انسپکٹر اور مجسٹریٹس کو احکامات دئے کہ وہ محرم الحرام میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں ، عزاداروں کی سہولت کیلئے نیا نرخنامہ جاری کیا گیا ۔ عملدرآمد سے شہریوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے انجمن تاجران ، بازار کمیٹی ، اور نمبرداروں سے کہا کہ وہ محرم الحرام کے ایام میں مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں, گرانفروشوں پر نظر رکھیں ، تاکہ محرم الحرام میں زائد منافع خوری پہ قابو پایا جاسکے ۔ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی فروشوں، پولٹری شاپس ، قصائیوں کے دکانوں کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے تمام تاجروں کو واضح کیا ہے کہ وہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ ٹاسک فورس کے ساتھ تعاون کریں، جمعرات کے روز انہوں نے شہر کے تمام چھوٹے بڑے مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے قیمتوں میں استحکام کیلئے عملی اقدامات کئے ۔ شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی دکاندار خلاف ورزی ، زائد منافع خوری اور۔ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا اسکے خلاف الفا کنٹرول نمبر 920724 اور واٹس ایپ نمبر 03555554145 پر اطلاع دیں تاکہ فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ انشاءاللہ عوام کے تعاون سے محرم الحرام میں گرانفرشوں پر مکمل قابو پایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں