گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گلگت نے محرم الحرام کیدوران امن و آمان کو برقرار رکھنے، بھائی چارہ کے فروغ اور باہمی یکجہتی اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں، اس مقصد کیلئے محلہ جاتی ماتمی انجمنوں، عمائدین محلہ، اور نمبرداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے قیام اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر امیر اعظم حمزہ کے خصوصی احکامات پر میونسپل حدود میں قائم تمام امام بارگاہوں کا خصوصی دورہ کیا جارہا ہے یہ باتیں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں محرم الحرام کو ہر طرح سے پرامن بنایا جائے گا۔ گزشتہ روز کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد عرفان علی، تحصیلدار ہیڈ کوارٹر میثم عباس اور دیگر آفیسران کے ہمراہ علی محلہ بسین، حسینی محلہ بسین اور لالی محلہ امپھری کے امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے محلہ جاتی انجمنون، محرم کمیٹی اور عمائدین سے ملاقات کی، ملاقات میں محرم الحرام کے ایام میں پائیدار امن کے قیام، بھائی چارگی کے فروغ اور مجالس و ممبر سے علاقہ و مملکت پاکستان کی سلامتی، استحکام کیلئے خصوصی دعا و امن کا پیغام عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کیونکہ محرم ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے۔ محلہ جاتی انجمنوں نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے محرم الحرام میں قیام امن اور باہمی یکجہتی کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
