پاکستان انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز (PIMS) میں ہیلتھ الاؤنس ڈیپ فریز کے حوالے سے جاری تحریک کے تحت پچھلے 10 روز سے احتجاج جاری

Spread the love

پاکستان انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز (PIMS) میں ہیلتھ الاؤنس ڈیپ فریز کے حوالے سے جاری تحریک کے تحت پچھلے 10 روز سے روزانہ صبح 08 بجے سے 10 بجے تک ٹوکن احتجاج جاری رہی۔ جس میں دیگر اداروں کے ہیلتھ ورکرز بالخصوص ڈی ایچ او افسز، رولر ہیلتھ سینٹر، بیسک ہیلتھ یونٹس، ٹی بی کنٹرول سنٹر، ملیریا کنٹرول پروگرام اور دیگر اداروں نے جس اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

آج مورخہ 28 جون 2025 کو پمز ہسپتال کے احتجاجی کیمپ میں مقامی ایم این اے جناب انجم عقیل نے خصوصی شرکت کی۔ اور تحریک میں موجود پمز ملازمین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ ماہ محرم الحرام کا اغاز ہو چکا ہے جو کہ مسلمانوں کے لیے انتہائی قابل احترام ہے اس لیے میں اپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپ اس احتجاج کو موخر کریں میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ہیلتھ الاؤنس ڈیپ فریز کیس کو اپنی ذاتی ذمہ داری پر لے کر چلوں گا اور وزیر صحت اور وزیر خزانہ سے منظور کروا کر حکومتی سطح پر اپ کے مسئلے کو حل کراؤں گا

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر عمران سکندر نے بھی واضح طور پر یقین دہانی کرائی کہ ہیلتھ الاؤنس ڈیپ فریز کے حوالے سے ملازمین کا تمام ریکارڈ سیکرٹری صحت کو مہیا کیا جا چکا ہے اور انشاءاللہ پیر کے دن اپ کا کیس وزارت خزانہ بھیج دیا جائے گا جس کے بعد ہیلتھ کیئر ورکرز کو بہت جلد خوشخبری سننے کو ملے گی

فیڈرل ہیلتھ الائنس نے محرم الحرام کے احترام میں اپنے احتجاج کو موخر کیا ہے یہ اقدام مذہبی جذبے اور حکومتی نمائندوں کی درخواست کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ وزیر صحت، سیکرٹری صحت، اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت کی یقین دہانی پر کہ وہ ہمارا یہ کیس فائنانس منسٹری سے منظور کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

چئیرمین قمر گجر نے کہا کہ اگر ملازمین کا ہیلتھ الاؤنس بحال کیے جانے کے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو محرم الحرام کے بعد تمام وفاقی صحت کے اداروں کے ساتھ مشاورت کر کے مشترکہ احتجاجی لائے عمل کا اعلان کریں گے جس میں بھرپور شرکت اور سخت احتجاج کا اعلان کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں