ائی ایم ایف پاکستانی حکمرانوں کو صرف سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بڑھا نے سے روکتی ھے تنویر نوشاھی،

Spread the love


اسلام اباد نمائندہ خصوصی ریٹائرڈ ملازمین کی اواز حکمرانوں خدا کا خوف کرو اس مرتبہ تو ریٹائر ملازمین کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا گیا پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن کے نمائندہگان ڈاکٹر منصور احمد ،ڈاکٹر محمد حنیف، تنویر نوشائی، اور دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ائی ایم ایف وزیروں ،مشیروں، ایم پی ایز ،ایم این ایز، ایف ائی اے ،ایف بی ار ،جوڈیشنل اور دیگر محکموں کی تنخواہ اور پنشن بڑھانے سے ائی ایم ایف ان کو نہیں روکتی بڑے افسوس کی بات ہے کہ پینشنرز کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیوں ہو رہا ہے پرنٹ میڈیا الیکٹرک میڈیا بھی پینشنز
کے حق میں اواز نہیں اٹھا رہے پینشنز کو بڑھاپے میں پیسوں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے زندگی میں گزارا بہت مشکل ہو چکا ہے پینشن میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد حکمران ہوش کے ناخن لیں جنہوں نے اس بجٹ میں بزرگ پینشنروں کا گلا گھونٹ دیا اور پینشنز کو مجبور کر دیا کہ وہ بھی سڑکوں پر ائیں ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے پینشنرز انتہائی قدم اٹھانے سے گریزاں ہیں اس لیے حکمرانوں جیسے اپ نے اپنی تنخواہوں میں 200 فیصد کیا ہے پینشنز کی پینشن میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں