اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد چغتائی اور تحصیل منیجر عامر بشیر کی شاندار قیادت میں کامیاب آپریشن

Spread the love

یوم عاشور پر دینہ میں مثالی صفائی انتظامات

دینہ (بلال رضا)
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے زیر اہتمام “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران تحصیل دینہ میں صفائی کے مثالی اور مؤثر انتظامات کیے گئے۔
اس اہم موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محترمہ صفاء عابد چغتائی نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے تمام جلوس روٹس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کا دورہ کیا اور صفائی کے عمل کی خود نگرانی کی۔ ان کی فعال نگرانی اور بروقت فیصلوں کی بدولت فیلڈ ٹیموں کو حوصلہ ملا، اور آپریشن انتہائی مربوط انداز میں مکمل ہوا۔
دوسری جانب، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دینہ کے تحصیل منیجر آپریشن چوہدری عامر بشیر نے جلوسوں کے تمام راستوں پر صفائی، دھلائی، ویسٹ کلیئرنس، چونے کے چھڑکاؤ اور نکاسی آب کے عمل کی کمان سنبھالی۔ بارش کے باوجود ان کی قیادت میں فیلڈ سٹاف پوری مستعدی سے متحرک رہا، جس سے عاشورہ کے جلوسوں میں شریک ہزاروں عزاداروں کو صاف، محفوظ اور پرامن ماحول میسر آیا۔
چوہدری عامر بشیر کی مینیجمنٹ صلاحیتیں، ٹیم کو وقت پر متحرک رکھنا، اور بروقت اقدامات کرنا عوامی و سماجی حلقوں میں بھرپور تحسین کا باعث بنے۔ شہریوں نے اُنہیں اور اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد چغتائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:”دینہ میں اتنی مربوط، منظم اور خوش اخلاق صفائی ٹیم کا کام پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ دونوں افسران نے ثابت کر دیا کہ جب نیت، قیادت اور نظم ہو تو کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔”
شہریوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ اعلیٰ معیار صرف محرم تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دینہ کو مستقل طور پر صفائی میں خودکفیل اور مثالی تحصیل بنانے کے سفر کی بنیاد بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں