جہلم ( بیورو چیف بلال رضا )جہلم شہر کے ہونہارطالب علم عبداللہ ولد نوید انجم نے کرغیزستان کی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں میڈیکل کی ڈگری مکمل کی اور یونیورسٹی بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، انہوں نے اپنے پانچ سالہ ڈگری پروگرام کے دوران 70 سے زائد ایوارڈ لیے جن میں آؤٹ سٹینڈنگ اکیڈمک پرفارمنس ایوارڈ ، اکیڈمیک ایکسیلنس ایوارڈ، بیسٹ سٹوڈنٹ ایمبیسڈر شیلڈ، ہائی مارکس سیکورنگ اوارڈ، ریگولیٹری اوارڈ، رول اف آنر، ویلیڈکٹورین سپیچ اوارڈ، پریزیڈنٹ اوارڈ، جہلم کے اس ہونہار نوجوان نے اپنی تعلیم کے دوران مختلف عہدوں کام کیا جن میں گروپ لیڈر، سیمسٹر ہیڈ، یونیورسٹی وائس پریزیڈنٹ، گڈول ایمبیسیڈر ان پاکستان ایمبیسی بشکیک، یونیورسٹی سٹوڈنٹ افیئر ریپریزنٹیٹو رہے اور ملک کا نام روشن کیا۔جبکہ پڑھائی کے دوران یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ یونین کے پریزیڈنٹ بھی منتخب ہوئے. ضلع جہلم کے سماجی حلقوں نے نوجوان طالب علم عبداللہ کی کامیابی کو قابل فخر قرار دیا ہے ۔
