راؤ محمد ظفر کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ خالد وقاص

Spread the love

مرحوم نے انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے پی

پشاور(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل یوکے میڈیا کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ راؤ محمد ظفر کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک مخلص، دیانت دار اور درد مند رہنما تھے، جنہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی، انہوں نے الخدمت میں اپنی زمہ داریاں نہایت خلوص، محنت اور جذبے سے سر انجام دیں اور ان کی خدمات بلا شبہ غیر معمولی اور قابل تقلید تھیں، وہ ہمارے شفیق استاد تھے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ انکی تمام نیکیوں اور کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں