دینہ نالوں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی خبر پر فوری ایکشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثانیہ صافی، وفاقی وزیر کے بھائی حمزہ کیانی، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض و دیگر نالوں کا جائزہ لینے مین بازار دینہ پہنچ گئے، تاجروں نے ناقص مٹیریل کے استعمال پر شکایات کے انبار لگا دیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ثانیہ صافی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ میں بہترین مٹیریل کے ساتھ کام مکمل کرنے اور مزید لیبر بڑھانے کی سختی سے ہدایت جاری کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے دوکانوں کے ساتھ بنائے گئے نئے نالوں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی خبر شائع ہونے پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس حرکت میں آ گئے اور ان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ثانیہ صافی، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، ستھرا پنجاب جہلم کے فوکن پرسن ناظم کیانی و دیگر نالوں کا جائزہ لینے کے لیے مین بازار دینہ پہنچ گئے جہاں پر تاجروں کی کثیر تعداد نے مین بازار دینہ میں بننے والے نالوں میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر شکایات کے انبار لگا دیے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم ثانیہ صافی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر بہتر مٹیریل کے ساتھ کام مکمل کرنے اور لیبر بڑھا کر پندرہ کے قریب کرنے کی ہدایت کی تاکہ بازار میں کام تیزی سے مکمل ہو سکے، اس موقع پر چیف آفیسر میونسل کمیٹی دینہ محمد فیصل، انجینئر حافظ عامر، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی، میاں عتیق، میاں صہیب الحسن، راجہ ساجد نواز، راجہ نوید شہزاد و دیگر بھی ہمراہ تھے، یا د رہے کہ گزشتہ روز دینہ کے صحافی رضوان سیٹھی نے دینہ مین بازار میں لاکھوں روپے مالیت کے بننے والے نالوں میں ناقص تعمیراتی کام کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیم کو روانہ کیا جس نے تمام معاملات کا جائزہ لیا اور ناقص مٹیریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ثانیہ صافی نے تاجروں کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
