وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد سے منتخب ایم این اے چوہدری محمد احمد چٹھہ،رانا بلال اعجاز خاں اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خاں بھچر کو 10 دس سال قید کی سزا سنا دی گئی انسداد دہشتگردی کی عدالت سرگودھا کا بڑا فیصلہ،تھانہ موسی خیل میں مقدمہ نمبر 72/23میں 36ملزمان نامزد تھے ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے تھانہ موسی خیل میں درج نو مئی توڑ پھوڑ حملہ کے کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان پھچر، چوہدری محمد احمد چٹھہ (ایم این اے) اور رانا بلال اعجاز سمیت 32 کارکنوں کو جرم ثابت ہونے پر دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس مقدمے میں کل 36 ملزمان نامزد تھے، جن میں سے چار پیش نہیں ہوئے؛ انہیں ان کی عدم موجودگی میں انہیں سزا دی گئی محمد احمد چٹھہ نے فروری 2024 میں وزیرآباد کے حلقہ NA-66 سے آزاد امید وار (پی ٹی آئی اتحادی) کی حیثیت سے 160,676 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ ان کے مد مقابل ڈاکٹر نثار احمد چیمہ (PML-N) نے 100,633 ووٹ حاصل کیے جس کے بعد احمد چٹھہ کو 60,043 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔رانا بلال اعجاز خان نے NA-81 (نوشہرہ ورکاں) سے آزاد امیدوار (پی ٹی آئی اتحادی) کے طور پر 113,558 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف اظھر قیوم ناہرا (PML-N) نے 95,479 ووٹ لیے تھے۔ تاہم بعدازاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد پی ایم ایل-این کے اظہر قیوم ناہرا کو 3,200 ووٹوں کے مارجن سے کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔ملک احمد خان بھچر نے پی پی-87 (میانوالی-III) سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتی۔ وہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے طور پر 22 مارچ 2024 کی تاریخ کو مقرر کیے گئے تھے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
