وزیرآباد: وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی وارڈ میں فرعون صفت عملہ تعینات مریضوں کے ساتھ بدتمیزی معمول بن گیا،ہسپتال کی 42 سالہ مریضہ کو ایمرجنسی میں گھنٹہ بھر ذلیل و خوار کیا گیا مریضہ درد سے کراہتی رہی لیکن عملہ کو رحم نہ آیا،مجبور ہو کر مریضہ کے لواحقین اسے گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال لے گئے عملہ کے منفی و ہتک آمیز رویہ پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ سے عملہ کے رویہ بارے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے وزیرآباد کے علاقہ آرائیں کالونی کی رہائشی خاتون زہرہ بی بی کو دل کا عارضہ لاحق ہوا جس پر اسے انجیو گرافی کی گئی اور سٹنٹ ڈالے گئے خاتون کو کچھ روز بعد دوبارہ تکلیف لاحق ہوئی اور دل کی تکلیف و شدید درد کی وجہ سے اسے چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد ایمر جنسی میں لایا گیا جہاں خاتون کو شدید تکلیف کی کیفیت میں بھی گھنٹہ بھر ذلیل و خوار کیا گیا منت سماجت بھی کام نہ آئی اور نہ ہی خاتون کی حالت کا لحاظ رکھا گیا خاتون کے لواحقین نے الزام لگایا کہ عملہ کے منفی رویہ اور ہتک آمیز سلوک سے ہم دلبرداشتہ ہو گئے اور خاتون مریضہ کی تکلیف کو دیکھتے ہوے اسے گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں خاتون کا علاج معالجہ جاری ہے خاتون کے لواحقین نے سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ و ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد سے عملہ کی غفلت و لاپرواہی اور ہتک آمیز رویہ پر نوٹس کی اپیل کی ہے۔
