اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار کا دورہ کیا

Spread the love


دینہ(سہیل انجم قریشی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار کا دورہ کیا جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کو جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔اس دورے کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا تھا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کرنا ہمارا فرض ہےجلد مین بازار کے نالوں کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں