وزیرآباد:وزیرآباد کوٹ حضری کار حادثہ میں جاں بحق دو شیزہ اور دونوں موٹر سائیکل سوار کزنز کی نماز جنازہ ادا ،رقت آمیز مناظر اہلخانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے وزیرآباد کے علاقہ کوٹ حضری میں دو روز قبل ہونے والے حادثہ میں اچانک کار کی زد میں آنے والی دوشیزہ اقراء بی بی اور مخالف سمت سے آتے ہوے دونوں نوجوان کزنز واصف اور شہر یار کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی 18 سالہ اقراء کی نماز جنازہ کوٹ خضری میں جبکہ دونوں کزنز واصف اور شہریار کی نماز جنازہ نواحی گاؤں کنڈن سیان ڈسکہ روڈ مشرقی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی حادثہ میں وفات پانے والے والے شہر یار اور واصف دونوں چچا زاد بھائی تھے شہر یار اپنی پھوپھو کے ہاں رہائش پذیر تھا شہر یار چار بھائی ہیں جبکہ متوفی واصف والدین کا اکلوتا بیٹا تھا نماز جنازہ و تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر تھے متوفیان کے اہلخانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے علاقہ بھر کی فضا سوگوار رہی موٹر وے پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کار سوار انتہائی زیادہ اسپیڈ میں تھے کہ اچانک کار کا ٹائر برسٹ ہوا اور کار روڈ ڈیوائڈر کو کراس کرتے ہوے مخالف سمت پر کھڑی دوشیزہ اور مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار کزنز کے ساتھ ٹکرا گئی ۔
