گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عاد علی کا مجسٹریٹس اور میونسپل انکروچمنٹ سیل کے ہمراہ شہر میں تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاون، پونیال روڈ، کشمیری بازار، راجہ بازار، صدر بازار، ائیرپورٹروڈ کلمہ چوک سے غیر قانونی تجاوزات ہٹادیئے، تجاوزات میں سٹیل سے بنے ہوئے شیلٹر، چھتیں، چھوٹی بڑی غیر قانونی دکانیں شامل تھیں جوکہ کاروبار کی غرض تاجروں نے بنا رکھے تھے، تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کے موقع پر شہر کے چھوٹے بڑے تاجروں کوخبردار کیا ہے کہ وہ خود ساختہ تجاوزات سے اجتناب کریں، اپنے اپنے دکانوں کے سامنے بنائے ہوئے غیر قانونی تجاوزات ہٹادیں، بصورت دیگر قانونی طور پر ہٹادئے جائیں گے۔ نقصان کا ذمہ دار خور تاجر یا متعلقہ دکاندار ہوگا،، شہر کی خوبصورتی میں خلل ڈالنے والے اقدامات کی ہرگز اجازات نہیں دی جائیگی۔ فٹ پاتھو ں کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے فٹ پاتھوں کو اب کاروبار کی غرض سے استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں تجاوزات ہٹانے کے علاوہ صفائی پر خاص توجہ دی جارہی ہے جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اہلکار دن رات صفائی کیلئے مصروف عمل ہے انہوں نے تاجر برادری، انجمن تاجران، بازار کمیٹی اور عمائدین شہرسے اپیل کی کہ شہر وہ غیر قانونی اقدامات کی سرزنش کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ گلگت شہرکو ملک کے دیگر شہروں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔
