کل 3 اگست صبح انشاء اللہ 10 بجے مرکزی منہاج القرآن آفس جی ٹی روڈ جادہ جہلم میں منہاج القرآن علماء کونسل ضلع جہلم کی تنظیمِ نو ہو گی

Spread the love

*جہلم ( بیورو رپورٹ ) کل 3 اگست صبح انشاء اللہ 10 بجے مرکزی منہاج القرآن آفس جی ٹی روڈ جادہ جہلم میں منہاج القرآن علماء کونسل ضلع جہلم کی تنظیمِ نو ہو گی ۔ مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان علامہ اشفاق علی چشتی کی سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان حضرت علامہ اشفاق علی چشتی نے سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر سے ملاقات کے دوران بتایا کہ کل انشاء اللہ 3 اگست بروز اتوار صبح 10 بجے منہاج القرآن آفس جی ٹی روڈ جادہ جہلم میں منہاج القرآن علماء کونسل ضلع جہلم کی تنظیمِ نو ہو گی ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے اگلے دن یعنی 4 اگست بروز پیر کو انشاء اللہ صبح 9 بجے جامعہ زینب للبنات کندوال تحصیل پنڈدادنخان میں منہاج القرآن علماء کونسل ضلع جہلم غربی کی تنظیمِ نو ہو گی*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں