دینہ میں چینی نایاب ہو گئی

Spread the love

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں چینی نایاب ہو گئی، گورنمنٹ کی طرف سے 173 روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا گیا لیکن انتظامیہ چینی ذخیرہ کرنے والے ڈیلروں کو پکڑنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا چینی ملنا مشکل ہوگئی ہے گورنمنٹ نےچینی کا ریٹ 173 روپے فی کلو مقرر کیا لیکن دکانداروں نے چینی دینا ہی بند کر دی ہے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ 173 روپے کے حساب سے چینی فروخت نہیں کر سکتے انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر کیوں ہے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں