گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپ(ر) عادل علی کا مجسٹریٹس، اینٹی انکروچمنٹ سیل اور ایم پی فورس کے جوانوں کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاون،درجنوں کھوکھے گرادئے گئے، شیلٹر ہٹادئے جبکہ مستقل طور پر بنائے گئے غیر قانونی دکانوں کو بھی مسمار کر دئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز انہوں نے مجسٹریٹس، ایم پی فورس کے جوانوں، اور انکروچمنٹ سیل کے ہمراہ بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیا، جس میں درجنوں کھوکھے، شیلٹر ز، بل بورڈز اور کچے دکانوں کو مسمارکرکے فٹ پاتھو ں کو واگزار کردیا گیا ہے اسی طرح جوٹیال، سونی کوٹ ریور ویو روڈ پر مستقل طور پر بنائے غیر قانوں تجاوزات کے خلاف بڑی کاروائی، کئی کھوکھے گرا دئے گئے،درجنوں سٹیل کے شیلٹر اور سائن بورڈز ہٹادئے گئے،روڈ کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھ واگزار کرادئے گئے ہیں تجاوزات کے خلاف کاروائی سے فٹ پاتھ مافیا کے لاکھوں ڈوب گئے۔ بدھ کے روزتجاوزات کیخلاف کریک ڈاون کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کی اب کوئی گنجائش نہیں، اس سے قبل پونیال روڑ، ائیرپورٹ روڈ، ہسپتال روڈ سمیت شہر کے مصروف ترین شاہراہوں کے ارد گرد بنائے گئے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیا جاچکا ہے اور نہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو رعائت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد عارف کے خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس سلسلے میں جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سٹاف ہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈان کے موقع پر ہم نے روڈ کے دونوں اطرف فٹ پاتھ مکمل طور پر خالی کرانے کیلئے خصوصی توجہ دی گئی ہے اب فٹ پاتھ، پیدل چلنے والے راہگیروں کیلئے کھلے ہیں شہر میں فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ کرنے کا دور چلا گیا اب کار سرکار میں مداخلت پر سخت کاروائی ہوگی اور غیر قانونی اقدامات کی جازات دی جائے گی۔تاجر حضرات اپنا قبلہ درست کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،انہوں نے کہا کہ میونسپل حدود کو ہر طرح کے غیر قانونی تجاوزات سے پاک کردیاجائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
