دینہ (سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ ریڑھی والوں نے شدید احتجاج کرتے ہویے بلدیہ دینہ کے اہلکاروں کو قصور وار ٹھراتے ہوئے کہا کہ ہماری ریڑھیاں خود بلدیہ نے یہاں لگوائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا اور ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کیے گئے بلکہ سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔دوسری جانب ریڑھی والوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہماری ریڑھیاں خود بلدیہ والوں نے لگوائی تھی اور آج بنا کسی نوٹس کے ختم کروا دی گئیں ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے ہمارا کافی نقصان ہوا ہے ہماری وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل ہے کہ نوٹس لیا جائے اور بلدیہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جایے جہنوں نے ہمیں یہ جگہ خود دی تھی اور ریڑھیاں لگوائی تھیں۔
