مہرالنساء عبدالغفور کےایصال ثواب کے لئے انکی رہائش پونے والے ہاؤس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

Spread the love

برطانیہ کی کاروباری اور سماجی شخصیت محمد صدیق پونا والے کی والدہ اور معروف کمیونٹی لیڈر اور ہیلتھ ایڈوائزر سائرہ پونا والے کی ساس مہرالنساء عبدالغفور جو گزشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملی تھی کی روح کو ایصال ثواب کے لئے انکی رہائش پونے والے ہاؤس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

مانچسٹر عارف چودھری

جس میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں حسنین پونا والے – احمد علی پونا والے – فیصل پونا والے -شکیل پونا والے -نوید پونا والے -ثناء پونا والے انم قادر شامل تھے روحانی محفل میں مرحومہ کی مغفرت کے لئے قرآن خوانی کی گئ – کاروباری مزہبی – اور بری امام پاکستان کے گدی نشین پیر سید معروف ہاشمی نے خصوصی دعا کروائ – اس موقع پر محمد صدیق پونا والے نے انکی والدہ کے لئے دعائیہ تقریب میں شریک عزیز و اقارب اور فیملی فرینڈز کا دلی شکریہ اد ا کیا – سائرہ پونا والے نے انکی ساس کی وفات اور دعائیہ تقریب میں شرکت اور دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا – انکا مزید کہنا تھا کہ انکی مرحومہ ساس صاحبہ ھمیشہ لوگوں سے محبت پیار سے پیش آتی تھیں انہوں نے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا – اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے – آمین – کمیونٹی لیڈر مشعل عرف پنکی باجی نے کہا کہ محترمہ مہر النساء مرحومہ کمیونٹی کے کاموں میں ھمیشہ سب سے آگے ہوتی تھی – ایسی نیک سیرت خاتون میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی – گدی نشین امام بری پیر سید معروف ہاشمی نے محمد صدیق پونا والے اور انکی فیملی سے انکی والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ کو جنت میں جگہ دے اور آپ اور آپکی فیملی کو صبر جمیل دے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں