کلین اینڈ گرین سر سبز پاکستان کے تحت جہاں پورے پنجاب میں پودے لگائے گئے

Spread the love


جہلم (بلال رضا)
کلین اینڈ گرین سر سبز پاکستان کے تحت جہاں پورے پنجاب میں پودے لگائے جا رہے ہیں اسی سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں بھی یوم پاکستان کے موقع پر کلین اینڈ گرین سر سبز پاکستان کے حوالے سے مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے پودا لگایا تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی تھے یونیورسٹی پہنچے پر عبدالغفور چوہان، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،اور ڈاکٹر عبدالغفورملک, نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب نے پودا لگا کر افتتاح کیا کلین اینڈ گرین سر سبز پاکستان کا پروگرام مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر شاہد تنویر، مس فلک ناز، پروفیسر ڈاکٹر تبسم ریاض، حاجی محمد اسماعیل، روبینہ فیاض، محمد ناصر، محمد علی ۔اور پنجاب یونیورسٹی کے پورے سٹاف نے بھی پودے لگائے ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں