
جہلم ( بلال رضا ) قومی یوم اقلیت پر ضلع کونسل ہال میں خصوصی تقریب کا اہتمام ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، تفصیلات کے مطابق 11 اگست قومی یوم اقلیت کے موقع پر ایک خصوصی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں اقلیتوں کا بے مثال کردار تاریخ کا حصہ ہے اور پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے ۔ جشن آزادی کی خوشی رنگ و نسل مذہب کی تفریق سے بالاتر ہو کر منانی چاہیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرچ بشپ ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت ہمارے مسیحی رہنما دیوان بہادر ایس پی سنگھا نے سینے پر گولی کھائیں گے پاکستان بنائیں گے کا نعرہ لگاتے ہوئے اقلیتی ووٹ قائد اعظم کو دے کر قیام پاکستان کے خواب کو عملی شکل دے دی ۔ آج ہمیں اس ملک میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور اس پر تمام مسیحی برادری خدا کی شکر گزار ہے ۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور جشن آزادی پاکستان اور قومی یوم اقلیت کے حوالے سے کیک کاٹا گیا ۔
