تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی

Spread the love

وزیرآباد:‌ تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی،حادثہ نیو بائے پاس ڈسکہ روڈ وزیرآباد کے قریب پیش آیا،زخمی اور جاں بحق ہونے والی کی نعش سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل،کار سوار فرار ہو گیا وزیرآباد کے علاقہ دھونکل سوہدرہ موڑ بائے پاس پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار دو طالب علموں کو روند ڈالا حادثہ میں ایک نوجوان طالب علم جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ریسکیو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں طالب علم امجد خان اور کفایت اللہ اپر دیر خیبر پختونخواہ کے رہائشی ہیں اور سوہدرہ موڑ کے قریب مسجد ابراہیم کے مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں دونوں نوجوان دھونکل کسی کام کی غرض سے گئے ہوے تھے کہ ڈسکہ روڈ پر حادثہ کا شکار ہو گئے جاں بحق ہونے والے نوجوان اور زخمی کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کارسوار فرار ہو گیا مقامی پولیس مصروف تحقیق ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں