میونسپل بلڈنگ انسپکشن ٹیم کا شہر میں تجاوزات کے زبردست کریک ڈاون،

Spread the love

میونسپل بلڈنگ انسپکشن ٹیم کا شہر میں تجاوزات کے زبردست کریک ڈاون، متعدد تاجر نرغے میں آگئے۔ غیر قانونی شیلٹرز، کھوکھے اور چپھر ہٹادئے۔ خلاف ورزی پر سامان قبضہ کرکے تحصیل آفس پہنچادیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے احکامات پر منگل کے روز میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز میر جملہ خان، سعید احمد، خادم حسین اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں پر مشتمل انسپکشن ٹیم نے جوٹیال، سونی کوٹ اور خومر ایریاز تجاوزات کیخلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بیشتر فٹ پاتھس خالی کرالئے، اس دوران روڈ کے دونوں اطراف میں دکانوں کے سامنے موجود نالیوں کی صفائی کے حوالے سے دکانداروں کو موقع پر ہدایات دئے کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں،نالیوں میں گندگی نہ ڈالیں، بعد زاں نکاسی کی نالیوں کی صفائی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ بی اینڈ آر کے سپروائزرز کے نوٹسز میں لائے کہ وہ شہر کے مین شاہراہوں کے دونوں اطراف نکاسی کے نالیوں کی صفائی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے، علاوہ ازیں انسپکشن ٹیم نے دکانوں، جنرل سٹوروں اور کیش اینڈ کیری سینٹروں میں ریٹ لسٹ کا بھی معائینہ کیا۔ یاد رہے گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف کی گئی کاروائی کی دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے تین تاجروں کے چھپر اتار کر ضبط کرکے تحصیل آفس پہنچادیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں