وزیرآباد: چیئرمین راجپوت فیڈریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان،راجہ کرم اللہ خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کونظریہ پاکستان سے آگاہ کرناوقت کی اہم ضرورت ہے،افواج پاکستان،پولیس فورس،پاکستانی ایجنسیاں اپنی قوم کادفاع کرنا جانتی ہیں،پاکستانی قوم باہمت قوم ہے،14اگست تاریخ ساز دن برصغیرکے مسلمانوں نے حضرت قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں ماؤں،بہنوں،بوڑھوں اوربچوں کی لاتعدادشہادتوں کے بعداللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ملک پاکستان معرض وجودمیں آیا، زندہ قومیں اپنا قومی دن بھرپورجوش وجذبہ سے مناتی ہیں،پاکستان ہمارے بزرگوں سپہ سالاروں اورراہنماؤں کی امانت ہے پاکستان کی سلا متی اورفروغ اسلا م کے لئے امت مسلمہ کومل جل کرجدوجہدکرنا ہوگی،آزادی ایک نعمت ہے اسکا حقیقی ادراک انہیں لوگوں کوہے جواس نعمت سے محروم ہیں۔
