ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے سی آفس وزیرآباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد :‌ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے سی آفس وزیرآباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایم پی اے وقار احمد چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبدالقدیر خان زرکون، ڈی ایس پی سرکل ملک فیاض احمد، تحصیلدار عون عباس چٹھہ،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلداروڑائچ،انچارج ریسکیو فیاض احمد،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،شیخ بلال احمد،کرنل (ر) وقار انور شیخ،پرنسپل قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول مس انعم سعید،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید سبطین مظہر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمران احمد،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد بابر،پی ایس او منیر عالم،محمد شہزاد،محمد اکبر بٹ،خواجہ محمد شعیب،محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،زاہد محمود ہاشمی، محمد صفدر،اے ای او آفتاب صادق چیمہ،اے ای او تعظیم طاہر،سلمان مسعود بٹرسمیت سماجی شخصیات،سکولز کے طلباء وطالبات، صحافیوں،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز صبح سویرے پرچم کشائی سے ہوا، جہاں قومی ترانے اور ملی نغموں نے فضا کو جذبہ حب الوطنی سے معطر کر دیا۔قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بچوں کے خوبصورت ٹیبلوز، ملی نغموں کی پرفارمنس نے تقریب کے رنگ دوبالا کر دیئے۔ ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص نے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں، یو مِ آزادی ہمیں یکجہتی اور قربانی کے عزم کی یاد دلاتا ہے،آزاد وطن اللہ کی عظیم نعمت ہے، ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر زرکون اورڈی ایس پی سرکل ملک محمد فیا ض نے کہا کہ پاکستان کی بقا اتحاد اور قربانی میں ہے،آزادی کی اہمیت اور قربانیوں کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔دریں اثناء بابائے صحافت مولانا ظفرعلی خان ؒ کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں میں گفٹ تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں