پاکستان کی 79ویں یوم آزادی کے موقع پر تنظیم تاجران ریلوے روڈ رجسٹرڈ وزیرآباد کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے کیک کاٹا

Spread the love

وزیرآباد: وطن عزیز پاکستان کی 79ویں یوم آزادی کے موقع پر تنظیم تاجران ریلوے روڈ رجسٹرڈ وزیرآباد کے صدر طارق جاوید ملک اور جنرل سیکرٹری محمد طارق طور نے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف نے طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ہمیں ایک آزاد اورخود مختار ملک پاکستان بنا کر دیا۔ تقریب میں محمد نعیم طور، محمد اکبر، لالہ محمد نزیر، عمران رسول بٹ، محمد خالد بٹ، حبیب نجیب، ملک رضوان، جاوید کھوکھر، رانا منیر، ذیشان طارق ملک، محمد عارف طور، ملک محمد طالب مدنی سمیت دیگر نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ اور امت مسلمہ کا کی واحد ایٹمی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد واسلاف نے انگریز سامراج کے سامنے ڈٹ کر اور جبرو استبداد برداشت کر کے آزادی حاصل کی۔اس موقع یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور استحکام پاکستان کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں