پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کاعظیم تحفہ ہے

Spread the love

وزیرآباد:‌پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کاعظیم تحفہ ہے اس کی حفاظت اور ترقی کے لئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہم سب نے ملکر قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ماسٹر غلام قادر جھمٹ نے قیام پاکستان کی78 سالگرہ کے موقع پر فرینڈلی ہینڈز ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ وزیرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن باؤ سجاد فاروق،سنیئرنائب صدر رضوان کریم چوہان،جنرل سیکرٹری محمد طارق طور، عارف نندہ، طارق ظہیر وڑائچ ودیگر بھی نے خطاب کیا۔تقریب میں چوہدری محمد اعجاز چوہدری پارس والے اور دیگر عہدیداران و اراکین عارف نندہ، محمد طارق کانگی، حسیب فاروق کانگی، عارف رضا، طارق ظہیر وڑائچ، ڈاکٹرخالد محمود، لیفٹیننٹ (ر)سید تقی علی، میاں منصور الرحمن قیصر ایڈووکیٹ، محمد محموداحمد، محمد اصغر سومرو، عارف مغل، جہانگیر بٹ، ذوالفقار بھٹہ،سعد صابر منہاس، چوہدری شوکت علی رضا، حیدر علی،ملک محمد آصف نے شرکت کی۔ تقریب کی اختتام پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔دریں اثناء مہمان خصوصی ماسٹر غلام قادر جھمٹ نے فیتہ کاٹ کر فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے آفس میں کمپیوٹرکالج کا افتتاح بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں