
( صابرہ ناہيد بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک )پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں یوم آزادی بہت جوش و خروش سے منایا گیا۔ ۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ قومی ترانے کی دھن پر نئے عہدہ سنبھالنے والی قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور اس موقع پر فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس مرتبہ پاکستانی قونصلیٹ میں پانچ سو سے زیادہ افراد نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ یوم آزادی کی اس تقریب میں خاص بات یہ تھی کہ پہلی مرتبہ قونصلیٹ کو دلہن کی طرح جھنڈیوں اور سبز اور سفید غباروں سےسجایا گیا۔ جس کا سہرا کمرشل اتاشی مانچسٹر اویس حسین اور ان کی ٹیم کے سر ہے ۔ تقریب میں ان کی محنت خاص طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ تقریب میں کمرشل اتاشی اویس حسین ، کمیونٹی اتاشی مصباح نورین اورعاقب نے صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ اپواء کی جنرل سیکرٹری بیگم صابرہ ناہید نے بچوں کا ٹیبلو تیار کروایا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر کی ٹیم نے حسب معمول پاکستان کے چاروں صوبوں کی مصنوعات کا سٹال لگایا اور شہزاد مرزا اورعامر خان نے چاٹی کی لسی سے تقریب کے شرکاء کی تواضع کی۔ ۔ قونصل جنرل امتیاز گوندل اور ان کی اہلیہ جو کہ اپواء مانچسٹر کی چیئرپرسن بھی ہوں گی، کمرشل اتاشی اویس حسین، کمیونٹی اتاشی مصباح نورین ، کمرشل اتاشی کے معاون ثاقب اور عاقب آرٹ اینڈ کلچر کے سٹال پر تشریف لائے اور آرٹ اینڈ کلچر کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اور ناشتے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ ۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عزت مآب امتیاز گوندل نے عوام کو پاکستان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مانچسٹر کے لوگوں سے مل کر کام کریں گے اور یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔ کمرشل اتاشی اویس حسین اور کمیونٹی اتاشی مصباح نورین نے آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ آزادی اس لئے بھی خاص اہمیت کی حامل ہے کہ اس سال معرکہ بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی حاصل ہوئی اور پوری دنیا میں
پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ۔
ہم اردو گلوبل نیٹ ورک، ، یو جی آرٹ اینڈ کلچر، ویمن ونگ اور اوپن کچن کی طرف سے عزت مآب امتیاز گوندل کو اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
