دینہ(سہیل انجم قریشی سے) تحصیل سوہاوہ یونین کونسل اڈرانہ کا گاؤں کویلیاں کی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مریضوں کو ہسپتال لے جانا بھی مشکل ہو گیا ہے اہلیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاپ سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ یونین کونسل اڈرانہ کے گاؤں کویلیاں کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی ناقص سڑک جو نہ ہونے کے برابر ہے یہاں اگر کوئی انسان بیمار ہوجائے تو چارپائی پر ہسپتال لے کر جانا پڑتا ہے یا کوئی فوت ہو جائے تو ڈید باڈی ایمبولینس کے بجائے چارپائی پر گاؤں کے لوگ لیکر جاتے ہیں اس جدید دور میں میت کو دور دراز سے اٹھا کر لانا یہ انسانیت کے لے شرم کا باعث ہے گاؤں کے لوگ بہت تنگ ہیں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے نہ تو گاؤں میں کوئی گاڑی آتی ہے نہ جاتی ہے جس سے بچوں کی تعلیم پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے گاؤں کے رہائشیوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک بنائی جائے تاکہ ہمارے بچے تعلیم باآسانی حاصل کر سکیں اور مریضوں کو بھی ہسپتال لے جانے میں دشواری نا ہو۔
