
جہلم( بلال رضا)تفصیلات کے مطابق مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کی بانی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی قیادت میں کلین اینڈ گرین سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں شجر کاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدیر احمد مغل، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس و بجٹ محمود احمد صابری، ڈاکٹر شاہد تنویر، ڈاکٹر جواد، ضمیر منہاس، ڈاکٹر امجد غفور، اکاؤنٹنٹ یاسر محمود، ڈاکٹر قمر رزاق منہاس، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان سمیت محکمہ صحت اور محکمہ جنگلات کے افسران و عملے نے بھی شجر کاری میں حصہ لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ انسانی صحت کے تحفظ کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہریوں کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک سرسبز اور صحت مند پاکستان مل سکے۔تقریب کے اختتام پر عوام میں پودے تقسیم کیے گئے تاکہ شجر کاری مہم کو عام شہریوں تک فروغ دیا جا سکے۔ شرکاء نے کہا کہ سبز پاکستان ہی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے اور ہم سب کو اس مشن میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
