گلگت (پ ر) اAC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی حکومت کے احکامات کیلئے متعلقہ ادارے سرگرم عمل ہے جبکہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے نلتر 18 میگا واٹ اور 14 میگا واٹ بجلی گھر سے بجلی کی بحالی سمیت متاثرہ نلتر روڈ کی بحالی کیلئے محکمہ برقیات اور بی اینڈ آر تیزی سے کام کررہی ہے جسکی وجہ سے بجلی کی ترسیل سمیت روڈ کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھولا جاچکا ہے،متاثرہ عوام کے حالات سے باخبر رکھنے کیلئے ریونیو سٹاف موقع پر موجودگی کے ساتھ پل پل کی صورتحال سے باخبر رکھ رہے ہیں، جبکہ درست معلومات کیلئے الفا کنٹرول روم مصروف عمل ہے ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر کی عوامی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران عوام کو فوری اطلاعات کے ذریعے خطرہ والی جگہوں سے عوام کو محفوظ مقامات تک منتقلی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک رہی، کھاری بسین، kiu کھاری، چھلمس داس کھاری، جاگیر بسین کھاری، شروٹ شکیوٹ کھاری ایریا میں بسنے والے رہائشیوں کو متعلقہ جگہوں سے محفوظ مقامات منتقلی کیلئے اقدامات کئے، انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کیلئے فوری امدادی کاروائیوں پر رضا کار تنظیموں میں اہم کردار ادا کیا، ضلعی انتظامیہ اکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ضلعی انتظامیہ سیلابی صورتحال کے باعث جانی نقصانات پر افسوس ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوں جس کیلئے ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ شہر سے وسیع پیمانے پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کی گئیں ہیں، پونیال روڈ، کشمیری بازار، پرانہ پل روڈ، ہسپتال روڈ، ایئرپورٹ روڈ، یادگار چوک، خومر ایریا، جوٹیال سمیت سے کونوداس سے مستقل تجاوزات کو ہٹایا گیا ہے جس میں تجاوزات مافیا کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شہر سے تمام چھوٹے بڑے غیر قانونی تجاوزات کو خلاف کاروائیاں جاری ہیں، تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کو گلیوں تک توسیع دی جارہی ہے روڈ کے علاوہ گلیوں کو بھی تجاوزات مافیاسے واگزار کروا جائے گا، جہاں غیر قانونی طور پر مالکان نے جان بوجھ کر قبضہ کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ کوہلوں کے ساتھ عوامی راستہ کو بھی واگزار کروایا جائے گا جس کیلئے متعلقہ پٹواری کے رپورٹ پر کاروائی کی جائے گی، عوام سے اپیل ہے کہ جہاں کہیں بھی تجاوزات کے حوالے شکایات ہوں، تحصیل آفس نمبر05811-920724، موبائل نمرات، 03555555478 اور 03555554145 پر اطلاع دیں تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے۔ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے مقامی میڈیا کے جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کو سراہا اور گزارش کی ہے کہ جہاں کہیں بھی غیر قانونی کام کی شکایات ہوں و ہمارے سے ساتھ شیئر کریں اور قانونی کاروائی میں تعاون کریں، عوام کے تعاون سے ہم شہر کو ہر طرح کے غیر قانونی اقدامات سے پاک کرکے دم لیں گے
گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا میونسپل مجسٹریٹ، فوڈ انسپکٹر اور بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے، خودساختہ مہنگائی کرنے اور زائد امعیاد اشیائے خور دنوش، اور کولڈ ڈرنکس بر آمدگی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ تلف کردئے، جبکہ ناقص صفائی پر ہوٹلوں مالکان کو نوٹسز جاری کردئے، حفظان صحت کے عین اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت کاروائی کا انتباہ کردیا۔ بدھ کے روز ایک اور کاروائی کے دوران میونسپل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران اللہ، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے بلدیہ فورس کے جوانوں کے ساتھ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی، خلاف ورزی پر متعدد تاجروں پر جرمانے کئے۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کے خلاف اپنی شکایات الفا کنٹرول درج کرادیں، فوری کاروائی کی جائے گی۔
