اولڈھم کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری لطیف نے جناب صاحبزادہ ذوالفقار علی (سابق چیئرمین پی وائی او اور مشیر وزیراعظم امورِ آزاد کشمیر) کے اعزاز میں اولڈھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری

دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق مئیر چودھری ریاض – سابق مئیر کونسلر شعیب اختر اٹلی میں تعینات کمرشل ٹریڈ ایڈوائزر شہر یار خان – سابق کونسلر ز جاوید اقبال – محمد الیاس – چودھری قیصر الرحمن – کونسلر سجاد حسین – کونسلر نسیم اختر – کونسلر جاوید شبیر – محمد اعظم – کاروباری شخصیات محسن طلال – راجہ صغیر احمد – چودھری فیضان رشید – چودھری خرم رشید – محمد یاسین – عمران سرور ایڈووکیٹ – پروفیسر تیمور – کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی – چودھری مہتاب راجہ امجد اقبال شامل تھے – اس تقریب کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ تھی کہ یہ اجتماع چوہدری لطیف کی محنت، جدوجہد اور کمیونٹی کے ساتھ ان کی گہری وابستگی کا عملی مظہر تھا۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ ذولفقار علی اور ظہیر کائرہ نے آج کی تقریب کو یاد گار قرار دیا – انکا مزید کہنا تھا کہ آج چودھری لطیف نے اولڈھم میں تمام سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا -برطانیہ میں موجود کمیونٹی کو مقامی سیاست میں بھرپور حصہ لینا چاہئے – اشرکاء نے کہا کہ چوہدری لطیف نے نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ جیسے مصروف ترین شہر میں بھی کمیونٹی کو یکجا کرنے اور سیاسی و سماجی خدمات کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ کم وقت میں انہوں نے اپنی ایک منفرد پہچان قائم کی ہے جو سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری لطیف کی سیاسی و سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی اپنی کمیونٹی کے لیے ہر وقت کام کیا اور بھائی چارے، اتحاد اور ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں کہا گیا کہ یہ تقریب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے یکجہتی اور محبت کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ایک روشن مثال قائم کی۔ میزبان چودھری لطیف نے انکی دعوت پر شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں