گلگت (سٹاف رپورٹر ) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے زیر اہتمام پانچ روزہ العصر فری میڈیکل کیمپ انتہائی کامیابی کے ساتھ ضلع نگر میں اختتام پزیر ہوگیا ، 2 ہزار سے زائد مریضوں کا معائینہ کیا گیا ، فری میڈیکل کیمپ سے مرد ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا ۔ جبکہ گھر کی دہلیز پر درجنوں بزرگ مریضوں کو چیک اپ کی سہولت سے مستفید ہونا پڑا ، نگر کے سیاسی ، سماجی اور مزہبی شخصیات نے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے کاوش کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے زیر اہتمام ضلع نگر کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔فری میڈیکل کیمپ 18 اگست تا 22 اگست تک جاری رہا ، اس پانچ روزہ کیمپ کے دوران ہوپر نگر ، نگرخاص ، چھلت نگر اور سول ہسپتال اسقرداس نگر میں کامیابی سے کیمپ کا انعقاد ہوا ۔ جہاں لاہور سے آئے ہوئے مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مختلف کیمپوں میں سینکڑوں مریضوں کا معائینہ کیا ۔ چھلت میں چار سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا ، جبکہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں ، گزشتہ دنوں ااسقرداس نگر میں 650 ہوپر میں 600 اور نگر خاص میں 500 سے زائد مریضوں کا معائینہ اور مفت ادویات فراہم کیے گئے اور کیمپ کے آخری دن ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکندر آباد میں صبح 9 بجے سے سہہ پہر 4 بجے تک میڈیکل کیمپ جاری رہا ۔ جس میں ایک ہزار سے مرد خواتین ،بچے اور بزرگ مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ، مریضوں کے معائینہ کے علاوہ چند مریضوں کی سرجری بھی کی گئی۔امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے ترجمان کے مطابق ضلع نگر میں پانچ روزہ فری میڈیکل کیمپ توقع سے زیادہ کامیاب رہا ہے میڈیکل کیمپ کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ نگر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نگر ، انجمن حسینیہ نگر اور علاقائی تنظیموں کا بھرپور تعاون رہا جس پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن تمام اداراں کا شکریہ ادا کرتی ہے امید ہے مستقبل میں بھی مزکورہ ادارے آئی او پاکستان گلگت ریجن کے سماجی و فلاحی اقدامات کی کامیابی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ۔
