

،اسلام اباد نمائندہ خصوصی ، پوٹھوہار گروپ کے قائدین حاجی محمد حنیف، راجہ امجد محمود، راجہ رب نواز ،ملک تنویر نوشاھی، ملک طاہر اعوان ،راجہ کامران افضل، مسعود احمد قریشی، اور دیگر نے پوٹھوار گروپ کے سینئر نائب صدر رضوان احمد کیانی ساغرکو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے گھر جا کر مبارکباد پیش کی انہیں مالا پہنائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر سرپرست اعلیٰ راجہ امجد محمود اور سرپرست حاجی محمد حنیف نے دوستوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جب چاہے وہ اپنے نیک بندوں کو اپنے در پر بلا لیتا ہے انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالی کے گھر سے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دربار سے واپسی پر اپنے اعمال کو اچھی طرح سنبھال کر رکھے اور جہاں تک ممکن ہو انسانیت کی خدمت میں اپنے اپ کو مصروف رکھے اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو عمرے کی سعادت نصیب فرمائے
