دینہ(سہیل انجم قریشی سے) تمام عالم اسلام کو ماہ ربیع الاول شریف کی آمد پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں عید میلاد النبی ﷺ کے نور سے ہی کل کائنات نورالنور ہے حضور پاک ﷺ کی ولادت بے مثل و بے مثال ہے مومن حضور پاک ﷺ کا جشن ولادت منا کر اللہ کی توحید اور واحد نیت کا اعلان کرتے ہیں حضور صلہ آئے تو دل جگمگا اُٹھے ان خیالات کا اظہار حاجی محمد رشید نقشبندی جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی دینہ و جنرل سیکرٹری المصطفے بزنس کمیونٹی دینہ (A.B.C.D) نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ 12 ربیع الاول 06 ستمبر بروز ہفتہ صبح 8:00 بجے ایک بہت بڑے جلوس کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مرکزی جلوس انشاء اللہ مقررہ وقت پر زیر قیادت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نقشبندی مجددی قادری آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف ، مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام میلاد چوک دینہ سے روانہ ہوگا مرکزی جلوس میں علامہ مفتی فضل رسول شاہد، پیر سید وقاص حیدر شاہ کاظمی نقشبندی خطیب اعظم مرکزی جامع مسجد میلاد چوک ، سید قدیر حسین شاہ کاظمی جماعت اہل سنت ،ابو الحذیفہ علامہ شہزاد عامر چشتی الکرم فرینڈز دینہ چوہدری محمد جاوید انجمن فدایان ڈھنگروٹ شریف ، علامہ محمد عارف منہاج القرآن حاجی محمد رشید نقشبندی مرکزی میلاد کمیٹی، افتخار احمد مغل المصطفى بزنس کمیونٹی دینہ، بزم رضائے مصطفے، انجمن طلباء اسلام ، جمیل انور بٹ انجمن محبان نور رسالت ، دعوت اسلامی ،تنظیم المساجد اور دیگر تنظیمات سمیت شہری ، سماجی ،
سیاسی صحافی برادری سمیت دیگر شخصیات بھی جلوس میں شامل ہونگی ۔ تمام جلوس ریلوے روڈ ، ریلوے اسٹیشن روڈ ، غلہ منڈی ، جی ٹی روڈ ، منگلا روڈ ، داتا روڈ اور مین بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک دینہ میں اختتام پذیر ہوگا ۔۔ جلوس کے اختتام پر مرکزی میلاد کمیٹی دینہ مغل آئرن سٹور دینہ، اور جامع سیدہ زینب محلہ معصوم شاہ دینہ کی طرف سے تمام تنظیمات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور المصطفے بزنس کمیونٹی دینہ کی طرف سے لنگر تقسیم کیا جائیگا تمام اہل اسلام سے گزارش ہے کہ با وضو ہو کر جلوس میں شامل ہوں اپنے مکانوں ، دکانوں ، محلے ، بازار ، مساجد اور شہر کو جھنڈیوں سے سجا کر عاشق رسول صلی ہونے کا ثبوت دیں حضور صلی اللہ کی محبت ہمارے ایمان کی اساس اور روح کی غذا ہے ۔ 10 ربیع الاول بعد از نماز عشاء انجمن محبان نور رسالت کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرأت و حسن نعت جامع مسجد غوثیہ نور محلہ جی ٹی روڈ دینہ میں منعقد ہو گا۔
