ڈومسائیل صارفین جمعبندی کی تصدیق کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس جاتے تھے جسکی وجہ سے انکا قیمتی ضائع ہوتا تھا۔ شہریوں کے وقت کو بچانے کیلئے اب یہ سہولت اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ہی حاصل ہوگی ، حلقہ پٹواری کے پاس موجود جمعبندی کی رپورٹ ہی ڈومسائل کے ساتھ لف ہوگی ۔ جمعہ کے روز نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تحصیدار ، نائب تحصیلدار اور پٹواری کو احکامات دئے ہیں کہ ڈومسائیل کے حصول کیلئے جاری نوٹیفیکیشن پہ فوری عملدرآمد یقینی بنائیں ۔تاکہ شہریوں کو ڈومسائیل کے حصول میں آسانی ہو ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے جانب سے جاری نوٹیفیکیشن سے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات حاصل ہونگی۔
