ٹوبھہ میں ماہِ ربیع الاول کی آمد پر 32ویں سالانہ مشعل بردار ریلی کا انعقاد،

Spread the love

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) ٹوبھہ میں ماہِ ربیع الاول کی آمد پر 32ویں سالانہ مشعل بردار ریلی کا انعقاد، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت، ریلی درود و سلام کی گونج میں اختتام پذیر ہوئی۔”
ٹوبھہ میں حضرت علامہ قاری محمد نوید الحسن چشتی کی زیرِ نگرانی 32ویں سالانہ مشعل بردار ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے کی استقبالِ ماہِ ربیع الاول کے اس پُرعقیدت موقع پر سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں مشعلیں تھامے، درود و سلام کی صداؤں سے فضاؤں کو مہکا دیا۔”
ریلی کا آغاز جامع مسجد شہدائے کربلا ٹوبھہ سے ہوا، جو حسینیہ چوک سے ہوتی ہوئی جامع مسجد محمدی پر اختتام پذیر ہوئی۔
مشعل روشن کرنے کی مرکزی تقریب میں معروف روحانی شخصیات اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات شریک ہوئیں، جن میں آستانہ عالیہ للہ شریف کے صاحبزادہ علیم الرسول عارف، سجادہ نشین سید منشاء عباس بخاری، پیرزادہ مظہر حسین ، ڈی ایس پی پنڈ دادن خان ملک محمد اکرم اور بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان شامل تھے۔ریلی کے اختتام پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے
کرام نے سیرتِ نبوی ﷺ پر روشنی ڈالی اور ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔جامع مسجد محمدی میں منعقد ہونے والی محفل نعت کی صدارت سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتم العالیہ نے کی انہوں نے خطاب اور خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں