وزیر آباد – (طارق ملک بیورو چیف) سیلاب زدگان کے ریلیف کے لئیے خدمت انسانیت کی عالمی تحریک مسلم ھینڈز کی خدمات فلاحی اداروں کے لئے روشن مثال ہیں۔ مصیبت زدہ مخلوق کی دادرسی رضائے حق کے حصول کا راستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ نوید احمد نے مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کے ہمراہ مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں قائم ریلیف کیمپ اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے بریفننگ میں بتایا کہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں دو سو سے زائد فوجی افسران اور جوانوں کو چار دن رہائش اور خوراک کا بندوبست کیا گیا جس کی نگرانی پراجیکٹ منیجر امجد صدیقی نے کی۔ ایمر جنسی ریسپانس آ فیسر شمس الرحمن کی قیادت میں ورکرز کی ٹیم نے سوہدرہ ،وزیراباد اور دیگر ملحقہ سیلاب زدگان میں تیار کھانے کے 15000 پیکٹ اور 5 لٹر صاف پانی کی دو ہزار بوتلیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ جبکہ متاثرین کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ ایریا میجر رانا عمر فاروق نے بتایا کہ مسلم ھینڈز کے ورکرز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سیلاب میں گھرے لوگوں کو امداد پہنچا کر انسانی خدمت کی مثال قائم کردی ہے
علاؤہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ،شبیر بٹ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانولہ ارشاد وحید ، اسٹنٹ کمشنر وزیر آباد عبدالقدیر زرکون اور دیگر اعلیٰ افسران نے مسلم ھینڈز کے امدادی کاموں اور ریلیف کیمپ کا دورہِ کیا اور ورکز کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا ۔
