

اسلام اباد نمائندہ خصوصی
اُمتِ مسلمہ کو ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد اور رہنمائی کرنی چاہیے اسی میں سب کی بھلائی ہے غریب نادار مستحق افراد کو کھانا کھلانا چاہیے ان کی ہر وقت مدد کرنی چاہیے ان کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے دینِ اسلام ان سب چیزوں کا ہمیں حکم دیتا ہے اور اولیاء کرام نے بھی انہی باتوں کی تلقین کی ہے اللہﷻ کے نیک بندوں اولیاء کرام کے مزارات پر ہمیشہ دیئے جلتے رہتے ہیں اور لوگ مستفید ہوتے رہتے ہیں پیر محمد سچیار پاک کمبل پوشؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر محمد سلطان میراں نوشاہی سجادہ نشین دربار عالیہ پیر محمد سچیارؒ نے ان خیالات کا اظہار کیا عرس مبارک کی تقریب میں بغداد شریف عراق سے سجادہ نشین پیر عبدالقادر جیلانیؓ سرکار کے سجادہ نشین پیر عبدالقادر جمال الدین گیلانی بغدادی نے بغداد شریف سے خصوصی شرکت فرمائی اور قوم و ملک کے لیے اور صاحبزادہ فخر ربانی صاحب کے لیے خصوصی دعا فرمائی عرس کی چھ روزہ تقریبات میں اولادِ سخی شاہ سلیمان نوریؒ پیر و مرشد حضور نوشہ پاک گنج بخش رحمت اللہ علیہ کی اولاد پاک پیر پیر سلیمان شاہ نوشاہی، پیر غضنفر حسین نوشاھی، پیر ارشد محمود نوشاہی صاحبزادہ امتیازمیراں نوشاھی، پیر سید امجد حسین شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ باھیا شریف، ملک تنویر نوشاھی، اور دیگر ہزاروں مریدین نے شرکت فرمائی صاحبزادہ غلام یزدانی المعروف ننھا بھائی, صاحبزادہ منصور میراں, صاحبزادہ سعد جمشید اور جملہ صاحبزادگان نے تمام انتظامی امور احسن انداز میں ادا کیے
