دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈومیلی،بڑاگواہ،مل کھوکھراں اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالے بپھر گٸے
سیلابی پانی گھروں میں داخل،فصلیں تباہ،مال مویشی پانی میں بہہ گٸے،متاثرین بے گھر ہوکررہ گٸے،حکومتی امداد کے منتظر۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش سے مل کھوکھراں،تلیکہ، تھلہ چوہدریاں،نکہ چوہدریاں سلہال میں ندی نالے بپھر گٸے تھے،جس میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت ریسکیوکرلیاتھالیکن لوگوں کے اس بارش سے بہت نقصانات ہوۓ،تلیکہ میں سات گھروں میں پانی داخل ہوا،جس سے لوگوں کا لاکھوں کانقصان ہوا،جس میں فرنیچر،کھانے پینے والی اشیاء،برتن کپڑے وغیرہ شامل ہیں،سلہال میں مین پل ٹوٹ گیاتھااور سلہال گاٶں میں شدید لینڈسلاٸیڈنگ سے گلیاں بندہوگٸی،پل کو ہاٸی وے کی ٹیموں نے عارضی بحالی کے لیے بحال کردیا،سیری گھنیال مین روڈ پر واقع پل کا ایک حصہ بہہ گیاتھاجس کو بعد میں ہاٸی وے نے مٹی ڈال کر پُر کردیااور ٹریفک کو بحال کردیا،تھلہ چوہدریاں پل کے ساتھ تین دوکانوں میں پانی داخل ہواجس سے اندر پڑھاسامان خراب ہوگیا،بھیٹ میں بھی مکان کی چھت سمیت متعدد لوگوں کی دیواریں گری،جنوٹ کے مقام پر بھی ایک فیملی کا گھر پانی بہاکرلےگیا،اس طرح نکہ چوہدریاں کے مقام پر سیلابی ریلے نے ایک گھر کو شدید نقصان پہنچایا،گھر کے دوکمرے پانی میں بہہ گٸے،جبکہ چاردیواری بھی گرگٸی،دو گاۓ دو بھینسیں ایک ٹریکٹر بھی پانی بہاکرلےگیا،سڑک بھی بہہ گٸی،تھلہ چوہدریاں میں متعدد لوگوں کے مکانوں کی چھتیں گری کچھ کی دیواریں بھی گریں،مل کھوکھراں میں پانی گھروں میں داخل ہواجہاں لوگوں کا کافی نقصان ہوا،وہاں بھی سڑک پانی بہاکرلےگیا،بھگوالہ تا کربک پل کو بھی کافی نقصان پہنچا،ڈھوک صلاحبت،ڈھوک عبداللہ،تھلہ مہراں،بڑاگواہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی دیواریں گرنے کے واقعات رونماہوئے،متاثرین سیلاب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،ڈی سی جہلم میثم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغرسے اپیل کی ہے کہ فلفور کھانے پینے کا سامان پہنچایاجاۓ اور ہماری امداد کی جاۓ۔
