دینہ(سہیل انجم قریشی سے) الخدمت فاٶنڈیشن ضلع جہلم کی ٹیم بڑاگواہ میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی،متاثرین میں مالی مدد،کھانااور صاف پانی تقسیم کیا،جبکہ خشک راشن بھی دینے کااعلان کیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طوفانی بارش کے باعث بڑاگواہ،سلہال،مل کھوکھراں کے متاثرہ علاقوں میں جہاں کوٸی نہ پہنچاوہاں جماعت اسلامی کی الخدمت فاٶنڈیشن کی ضلعی قیادت پہنچ گٸی،متاثرین سے ملاقاتیں کیں،اور مددکرنے کااعلان کیا،ٹیم میں ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم،حبیب رضابٹ صدر الخدمت فاٶنڈیشن ضلع جہلم،چوہدری فیصل فاروق،عبدالباسط صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم،سہیل اکبر،ملک عبدالسلام اور انکے دیگر ممبران شامل تھے،الخدمت کی ٹیم نے متاثرین میں مالی مدد تقسیم کیں،اسکے علاوہ کھانا اور صاف پانی بھی تقسیم کیاگیا،الخدمت فاٶنڈیشن کے نوجوانوں نے بارش کے دوران گھر گھر جاکرتقسیم کیا،جبکہ خیمے اور خشک راشن بھی دینے کااعلان کیاگیا،اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری،حبیب رضابٹ اور عبدالباسط کا کہناتھاکہ حالیہ طوفانی بارشوں سے ڈومیلی کے علاقے زیادہ متاثرہ ہوٸے،ہم اس مشکل گھڑی میں ان متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں،الخدمت فاٶنڈیشن کے پی کے اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دن رات خدمت کررہی ہے،یہاں حکومتی نماٸندوں کا کام تھاکہ اس مشکل کے وقت اکر درد پر مرہم رکھتے،لیکن وہ سب غاٸب ہیں،ملک میں ڈیم بنانے کی اشد ضرورت ہے،حکومت سنجیدگی سے سوچےاور عمل کریں۔
