سیاسی طاقت اور دولت کے گھمنڈ میں جٹوں کی بگڑی نسل نے غریب محنت کش کے جواں سال بیٹے کو شدید گھائل کر دیا

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) سیاسی طاقت اور دولت کے گھمنڈ میں جٹوں کی بگڑی نسل نے غریب محنت کش کے جواں سال بیٹے کو شدید گھائل کر دیا۔ تشویش ناک حالت میں زخمی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے شدید دباؤ کے باوجود مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ گوجرانولہ کے گاؤں موضع بدوکی گوسائیاں کے حجام نصیر کا جواں سال بیٹا منیب اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا تھا کہ سیاسی طاقت اور دولت کے گھمنڈ میں مبتلا چوہدریوں کے بگڑے جوانوں فیصل،عدیل اور۔ حمزہ نے اس پر حملہ کر دیا منیب جان بچانے کے لئے گھر کے اندر بھاگا تو انہوں نے صحن میں گھس کر قتل کرنے کی نیت سے چھروں سے حملہ کر دیا جس سے وہ گھائل ہو کر زمین پر گر گیا مضروب کی ماں نے بچانے کوشش کی تو ملزمان نے اس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دئے۔ اہل خانہ کے شور مچانے پر ملزمان للکارے مارتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مضروب کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر لیا گیا ہے علاقہ پولیس نے میڈیکو لیگل کی روشنی میں مضروب کے والد نصیر نائی کی مدعیت میں زیر دفعہ 324/34 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بار چوہدری نائیوں کو فیاض ٹوانہ کے ڈیرے پر بلوا کر راضی نامہ کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں ایس ایچ او تھانہ کینٹ عدنان اعجاز کا بیان ہے کہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لا کر کیس کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی ۔ (فوٹو ہمراہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں