دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں کے مکین امداد کے منتظر،انتظامیہ فوٹوشوٹ تک محدود،ہمارے گھر گرگٸے،پینے کاپانی۔میسر نہیں،حکومتی نماٸندے بھی غاٸب ہیں،ہم کو اہل علاقہ کھانا دے رہے،جوبھی اتافوٹوبناکرچلاجاتاہے،متاثرین کےشکوے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ہونے والی بارش سے ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں میں نالہ بپھرنے سے لوگوں کے گھر گرگٸے تھے،سیلاب کی زد میں پانچ گھر زیادہ متاثر ہوۓ،لوگوں کے گھروں میں چھ سے سات فٹ تک پانی گیا،کمروں کے اندر موجود تمام کھانے پینے کاسامان،فرنیچر،کپڑے اور دیگر قیمتی سامان پانی کی نذر ہوگیاتھابے بسی کی تصویر بنے ہوۓ ہیں،انتظامیہ نے دورے کرکے فوٹو شوٹ کیں لیکن کسی قسم کی امداد تاحال نہیں پہنچاٸی،متاثرین میں شدید غم و غصہ دیکھاگیااس موقع پر متاثرین نے میڈیاسے گفتگو میں کہاحکومتی نماٸندوں میں کسی نے ہمارے پاس چکر نہیں لگایا،ہمارا سب کچھ پانی بہاکرلےگیا،ہمارے پاس پانی پینے کو نہیں نہ کھانے کو کچھ ہےاہل گاٶں کے لوگ کھانا وغیرہ دے کرجاتے ہیں،ہماری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈی سی جہلم سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کی جاۓ کھانے پینے کی اشیاء پہنچاٸی جاٸیں اور مالی مدد بھی کی جاۓ۔
