غازیوٹ کی لنک سڑک کھنڈرات میں تبدیل

Spread the love

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) غازیوٹ کی لنک سڑک کھنڈرات میں تبدیل،جگہ جگہ گہرے گھڑے وبال جان بن گٸے،اہلیان علاقہ کاایم این اے چوہدری فرخ الطاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ،سڑک کی تعمیرکراکر ہماری مشکلات دور کی جاٸیں۔تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ غازیوٹ کی تین کلومیڑ لنک روڈ جو بیس سال پہلے تعمیر ہوٸی وہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگٸی،جگہ جگہ گہرے گھڑوں سے آۓ روز حادثات رونماہورہے ہیں،اہل علاقہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑھتاہے،حالیہ بارشوں سے سڑک کو مزید نقصان پہنچاہے،اہل علاقہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرتے ہیں،اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،ایم این اے چوہدری فرخ الطاف،ڈی سی جہلم میثم عباس سے نوٹس لیکر سڑک کی تعمیرکامطالبہ کردیامزید کہاہمارا کوٸی بھی شخص بیمار ہوجاۓ انکو ہسپتال لیکر جاتےلیکن گہرے گھڑوں سے اس مریض کو مزید تکلیف پہنچتی ہےفلفور سڑک کی تعمیرکرکے ہماری۔مشکلات دور کیں جاٸیں۔غازیوٹ پُل سے گرلز سکول تک کاراستہ بھی پانی کی نذر ہوگیاجس سے سکول جانے والی طالبات کوبھی شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے،اسکو بھی تعمیرکیاجاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں